اسد عمر کا1 کروڑ نوکریوں کے حوالےسےبڑا دعویٰ
اسلام آباد میں وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمرنے پریس کانفرنس کی۔
وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت 5 سال میں ایک کروڑ نوکریوں کا ہدف حاصل کرسکتی ہے۔
انھوں
نے بتایا کہ پچھلے 3 سال میں روزگار میں 55 لاکھ 50 ہزار کا اضافہ ہوا اور
یہ تعداد نون لیگ کے دور اقتدار کے مقابلے میں 62 فیصد سالانہ زیادہ ہے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 11 لاکھ لوگوں کو بیرون ملک روزگار ملا اور یہ تعداد 55 لاکھ 50 ہزارافراد کےعلاوہ ہے۔
اس
حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال میں صنعتی شعبے میں 24 لاکھ 40
ہزار افراد کو روزگار ملا۔ صنعتی شعبے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ حکومت
نےگندم کی امدادی قیمت میں 900 روپے سے زیادہ اضافہ کیا ہے اور 3 سال میں
زراعت میں بھی بہت بہتری ہوئی اور گندم، چاول، گنا، مکئی کی پیداوار میں
اضافہ ہوا۔
اسد عمر نے کہا کہ اس سال برآمدات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہونے جارہا ہےاور برآمدات میں پچھلے 10 سال سے زیادہ اضافہ ہوگا۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اس سال مسلسل دوسرے بار5 فیصد جی ڈی پی گروتھ ہوگی اور پچھلے 15 سال میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے۔
عدم
اعتماد کی تحریک سے متعلق اسدعمر نے کہا کہ کسی طاقت کے ساتھ مل کرقومی
مفاد پرآنچ نہیں آنے دیں گے،تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ چاہے جو بھی ہو،تمام
اقدامات آئین اور قانون کے دائرے میں کریں گے۔
انھوں نےدوٹوک کہا کہ عدم اعتماد میں نہ پیسہ چلے گا،نہ کوئی غیر قانونی کام ہوگا۔