ندرونی معاملات میں مداخلت
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا.
گزشتہ روز وزیراعظم نے خطاب کے دوران مراسلہ بھیجنے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے کہا امریکا کا نام لیا تھا جہاں سے انہیں 7 یا 8 مارچ کو خط پیغام موصول ہوا۔
دوسری جانب امریکا نے پاکستان کی سیاسی صورتحال سےلاتعلقی کااعلان کردیا اور کہا عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پرعائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ، امریکا نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کوئی خط جاری نہیں کیا۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ، پاکستان میں جاری صورتحال کاجائزہ لے رہےہیں اور پاکستان کے آئینی عمل کااحترام کرتے ہیں۔