نگران وزیراعظم کی تقرری کیلیے صدر مملکت کا وزیراعظم
اسلام
آباد: نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے
وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر نگران
وزیراعظم کے لیے نام مانگ لیے۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین روز میں
نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہ کرسکے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے
گا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اسپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کو دو
دو نام بھجوائیں گے۔
خط کے متن کے مطابق اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی
اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے
گی اور نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام
دیتے رہیں گے۔
آرٹیکل 224 اے 1 کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور لیڈر آف اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے۔
شہباز
شریف نے نگراں وزیراعظم کیلئے مشاورت کا حصہ بننےسے انکار کردیا اور کہا
آئین و قانون کے مطابق سزا ملنے تک عمران خان کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں
گے۔