کابینہ ڈویژن نے عمران خان
کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
عمران
خان وزیر اعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔عمران خان
کے وزیراعظم نہ رہنے کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کا
اطلاق فوری ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق صدر کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل
ہونے کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔ عمران خان نگراں وزیراعظم کے
لیے نام اپوزیشن لیڈر کو روانہ واضح رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر
عارف علوی کی جانب سے اسمبلی توڑنے کے بعد کابینہ تحلیل کر دی گئی تھی۔
قومی
اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ
اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد
کردی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔
انہوں
نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم
اعتماد لائے، کسی غیر ملکی طاقت کو اختیار نہیں کہ پاکستان کے معاملے میں
مداخلت کرے۔
آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام
جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ نگران وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور
وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے 52 وفاقی کابینہ تحلیل کرنے
کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، چار وزرائے
مملکت کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
علاوہ ازیں کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے چار مشیروں اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔