امریکا
نے روس کا دورہ کرنے پرعمران خان کوسزا دی،روسی وزارت خارجہ کا بیان -
امریکا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کوسپورٹ نہیں
کرتے۔
ماسکو: روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسزا دی۔
روسی
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اوراس کے
مغربی اتحادیوں نے فروری میں روس کا دورہ منسوخ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران
خان پرزبردست دباؤ ڈالا۔
روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ
وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے درمیان امریکی نائب وزیرخارجہ برائے
جنوبی ایشیا ڈونلڈ لیو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکوطلب کرکے دورہ فوری
منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے رد کردیا گیا۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ
یہ امریکا کی جانب سے آزاد ریاست کے معاملات میں اپنے خودغرضانہ مقاصد
حاصل کرنے کے لئے شرمناک مداخلت کی کوشش ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ
خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں کسی بھی ایک سیاسی
جماعت کوکسی دوسری سیاسی جماعت کے مقابلے میں سپورٹ نہیں کرتے۔
ترجمان
نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت کوہٹانے کے الزامات میں کوئی قطعی کوئی
سچائی نہیں۔ امریکا آئین کی پرامن بالادستی،جمہوری اصولوں قانون کی
حکمرانی کی قانون کے تحت برابر ی کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستان
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا
کہنا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے میں نہیں سمجھتا کہ کسی
ملک کو ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کرنی چاہیے۔