اگر ہم نے غداری کی تو ثبوت قوم کے سامنے لائیں: شہبازشریف نے کہا ہم میں سے کسی نے جرم نہیں کیا ،کسی خارجہ طاقت کو دعوت نہیں دی،
سپریم
کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے یہ جرم نہیں
کیا ہم میں سے کسی نے جرم نہیں کیا ،کسی خارجہ طاقت کو دعوت نہیں دی، اس
معاملے کا اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔
شہباز شریف کا
کہنا تھا کہ میں آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ
کرتا ہوں اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائیں، عدالت کے
سامنے یہ ثبوت لائیں۔
لیگی صدر نے کہا کہ میں نے کبھی اتنے صاف الفاظ
میں بات نہیں کی، اب عدالت سے بھی ملتمس ہوں، اپنے وکلا کے ذریعے یہ
مطالبہ رکھیں گے کہ براہ کرم اس بات کا جائزہ لیں اور فورم بنادیں جس میں
بات عیاں ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال یہ مطالبہ کیا
کہ یہ حکومت جعلی اور وزیراعظم بھی جعلی ہے، ہم نے جب آئینی و قانونی
طور پرعدم اعتماد کی تحریک پیش کی تو اس کے بعد غداری کے نعرے لگ گئے۔
ایک
سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے عارف علوی کا
کوئی خط نہیں ملا، عارف علوی اور عمران نیازی آئین شکنی کے مرتکب ہیں،
پہلے اس کا فیصلہ ہوگا باقی باتیں بعد میں ہوں گی۔
دوسری جانب بلاول
بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے آئین اورجمہوریت کوآگ
لگانے کی کوشش کی۔ ہم عمران خان کی بغاوت کے خلاف مزاحمت کریں گے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭