آپ تو
کرائے کے صحافی ہیں، مجھے پتہ ہے آپ کو کہاں سے پیسے ملتے ہیں،فواد چوہدری
کا صحافی کے سوال پرغلط زبان کا استعمال، صحافیوں کا بائیکاٹ
صحافیوں سے تلخ کلامی پر صدرِ مملکت کے بیٹے کا بیان سامنے آگیا
تحریک
انصاف کے رہنماؤں اسدعمر، علی محمد خان اور شہباز گِل کے ہمراہ پریس
کانفرنس کے دوران سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ
پنجاب میں فرح خان کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ انہوں نے کرپشن کی اور
اپنے خاوند سمیت ملک سے فرار ہوگئی ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے۔ سوال سنتے
ہی فواد چوہدری آگ بگولا ہوگئے اور سوال کے جواب میں صحافی کو ہی کہہ دیا
کہ آپ تو کرائے کے ٹٹو ہیں، مجھے پتہ ہے آپ کو کہاں سے پیسے ملتے ہیں، فواد
چوہدری نے گالیاں بھی دیں۔
سوال کا جواب نہ دینے اور صحافی پر الزامات
اور گالم گلوچ پر پریس کانفرس کی کوریج کے لئے آئے تمام صحافی مشتعل ہوگئے
اور انہوں ںے فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ شروع کردیا۔ تاہم فواد
چوہدری نے کہا کہ میں کیوں اور کس سے معافی مانگوں۔ ۔
معاملے کی سنگینی
دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے صحافیوں کو سمجھانے کی کوشش کی
تاہم اسی دوران فواد چوہدری نے کہ میں نے کون سا جھوٹ بولا ہے، میں بات
کروں گا اور سب سنیں گے۔ جس پر صحافیوں نے دائس پر پڑے تمام مائیک نیچے گرا
دیئے اور کہا کہ جب تک آپ صحافی پر الزامات کی معافی نہیں مانگتے آپ بات
نہیں کرسکتے۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے تمام رہنما پریس کانفرنس چھوڑ کرچلے
گئے۔
دوسری جانب صدرِ مملکت کے بیٹے عواب علوی نے فواد چوہدری کی
صحافیوں سے تلخ کلامی کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ مطیع اللہ
جان صحافت کی نفرت انگیز سطح پر دکھائی دے رہے ہیں، میرا اندازہ ہے کہ ان
کا غصہ ان کی صحافت پر غالب آچکا ہے۔