ایوان
صدر کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے کیلئے خط -قومی اسمبلی توڑنے
کے90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا ہے-اپوزیشن کا نگران
وزیرِاعظم کے لئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پرغور
اسلام آباد: ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی گئی ہے۔
خط میں آئین کے آرٹیکل 48 5(A) آرٹیکل 224 (2) کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔
نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے۔ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نام نہ آنے کی صورت میں حکومت یکطرفہ فیصلہ کرسکتی ہے۔