نئے
وزیراعلیٰ کا انتخاب کھٹائی میں پڑگیا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس موخر، نئے
قائد ایوان کیلیے کل ہونیوالا اسمبلی اجلاس 10 روز کے لیے ملتوی کردیا گیا
ہے۔
میڈیا رپورٹ نے بتایا ہے کہ اب یہ اجلاس 6 کے بجائے 16 اپریل کو ہوگا۔
ڈپٹی اسپیکر نے 16 اپریل تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
اس سے قبل 3 اپریل کو اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا۔
نئے
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے حکومتی اتحاد 3 آپشنز پر غور کررہی ہے،ان
آپشنز میں ایک آپشن اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا بھی ہے۔