ڈالر بے قابو، 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، 4 مارچ کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہی روز میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر بے قابو ہو گیا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 2.22 روپے منہگا ہو کر 188.35 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 188.50 روپےتک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہو کر 43903 پر ہے۔
4 مارچ کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر اب تک 19.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔