اسلام آباد، بڑی عدالت، بڑا فیصلہ، سپریم کورٹ میں اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت مکمل، اسپیکر رولنگ کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چار ماہ کا اضافی وقت طلب کرتے ہوئے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں، آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کیلئے مزید چار ماہ درکار ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔