عارف
علوی کا صدارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ، پاکستان تحریک انصاف کے تمام
ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، ، عمران خان نے کہا کہ میں ان
چوروں کےساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔
عارف علوی کا صدارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ
عمران خان کے وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔
پی
ٹی آئی کے اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول
کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے ازخود مستعفی
ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی
اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے کہا کہ میں ان چوروں
کےساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر
صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو ، فرنٹ لائن میں عمران خان
کیساتھ شاہ محمود، اسد قیصر،اسد عمر اور پرویز خٹک موجود تھے۔
اجلاس کے پی ٹی آئی ممبران نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کیساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرادی۔
اجلاس
میں پارلیمنٹ کے اندراورباہرجارحانہ سیاست پرمشاورت کی گئی ، پارٹی ارکان
نے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑےہیں اور کھڑے رہیں گے، استعفوں
سےمتعلق عمران خان جوفیصلہ کریںگے ، قبول ہوگا۔
دوران اجلاس پی ٹی آئی
ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تقسیم ہوگئے ، پی ٹی آئی کےاکثریتی ارکان
کا اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا استعفے دینے کی
بجائے پارلیمنٹ میں جمہوری لڑائی لڑی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے
اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکا اختیار عمران خان کو دے دیا اور کہا عمران خان
جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔