عزت دینے
والا اللہ ہے، عمران خان کا عوامی احتجاج پر ردعمل، عمران خان کی زیرصدارت
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ھوا جس میں شرکاء نے عمران خان پر
بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوامی احتجاج پر ردعمل میں کہا ہے کہ عزت دینے والا اللہ ہے۔
عمران
خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ کل کے عوامی احتجاج پر
کیا کہتے ہیں؟۔ عمران خان نے جواب دیا کہ عزت دینے والا اللہ ہے۔
اجلاس
کے شرکاء نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے
ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرائی۔ پارٹی ارکان نے کہا کہ استعفوں سے
متعلق عمران خان جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔
پارٹی ارکان نے کہا کہ جو
بھی وزیراعظم حکومت سے باہر نکلتا ہے تو اس پر کرپشن کے الزامات لگتے ہیں،
الحمد اللہ عمران خان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ
کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر پی
ٹی آئی چیئرمین کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں نے
ملک گیر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اپوزیشن اور امریکا کے خلاف شدید
نعرے بازی کی جبکہ اپنے قائد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔