نئے وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کو اہم ہدایات جاری-پی ٹی آئی نے اپنے اراکین کو خط لکھ دیا-پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرآرٹیکل 63 اےکےتحت کاروائی ہوگی ،
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین کووزیراعظم کے انتخاب کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ، اس حوالے سے سیکریٹری جنرل تحریک انصاف نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔
جس میں تمام ارکان کووزیراعظم کے الیکشن کےدوران ایوان میں حاضر ہونے اور پی ٹی آئی کی ارکان کو شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔ارکان کو ہدایت کی ہے کہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔
سیکریٹری جنرل تحریک انصاف کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرآرٹیکل 63 اےکےتحت کاروائی ہوگی ، خلاف ورزی پرپارٹی سے برخاست اورقومی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کردیا جائے گا۔
خیال رہے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف متحدہ اپوزیشن اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔