شیخ رشید کی عید سے قبل بڑے معجزے کی پیشگوئی کہا جس پر فرد جرم لگنی تھی وہ وزیراعظم بننے جا رہا ہے -امپورٹڈحکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا
سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید سے قبل بڑے معجزے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگوں کو سلام پیش کیا۔
دوران خطاب شیخ رشید نے عمران خان کے لیے جیل بھرو تحریک کی خواہش کا اظہار کیا اور اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔
کارکنوں سے خطاب میں شیخ رشید نے عید سے پہلے پہلے بڑے معجزے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ 29 اپریل سے قبل بڑا معجزہ ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو انتخابات کرانے ہوں گے، میں دیکھتا ہوں کہ یہ حکومت کیسے چلتی ہے، اگر ان سے حکومت چل گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو گئے ہیں ملک اس طرح نہیں چل سکتا فوری انتخابات کرائےجائیں۔