Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 12, 2022 09:21 pm views : 374

Fitch ratings raised fears of political turmoil in Pakistan for foreign investment
  • Urdu

فچ ریٹنگ نے پاکستان میں سیاسی اتار چڑھاﺅ کو بیرونی سرمایہ کاری کے لیے خدشہ قرا دیدیا،فچ ریٹنگ نے پاکستان میں حکومت کی پر امن تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی ہے

ایجنسی کے مطابق اتھارٹیز کی پالیسیوں کا مرکز پاکستان کی وسط مدتی غیرملکی قرضوں کی ری فنانسنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے جیسا کہ فچ نے فروری 2022ء میں پاکستان کی ریٹنگ ’’بی مائنس اسٹیبل‘‘ قرار دیتے وقت اندازہ پیش کیا تھا۔
فچ نے پاکستان کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کے بارے میں اپنی پیش گوئی میں بھی تبدیلی کردی ہے۔ فچ نے کہا ہے کہ فروری 2022ء میں فچ نے پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ رواں مالی سال کے اختتام تک جی ڈی پی کے 5 فیصد (18.5 ارب ڈالر) کے مساوی رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے یہ خسارہ جی ڈی پی کے چار فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کو رواں مالی سال غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 20 ارب ڈالر درکار
فچ کے مطابق پاکستان کو مالی سال 2023ء میں غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 20 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جس میں چین اور سعودی عرب کے 7 ارب ڈالر کے ڈپازٹس شامل ہیں جن کے بارے میں ایجنسی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ رول اوور ہوجائیں گے۔
ایجنسی کے مطابق بلند تجارتی خسارہ اور سرمایہ کے انخلاء سے پاکستان کی شرح مبادلہ میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس میں قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر فروری سے اپریل کے دوران 5.1 ارب ڈالر تک کم ہو کر یکم اپریل تک 11.3 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اس نمایاں کمی میں چین کے 2.4 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی ہے جو دوبارہ بحال کیے جانے ہیں۔
فچ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے اصلاحات پر عمل درآمد کیا جس سے پاکستان کو قرضوں کی عالمی منڈی تک رسائی میں مدد ملی اور پاکستان کو جنوری 2022ء میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجراء کیا گیا اس کے بعد سے پاکستان کے لیے نجی قرضوں کے حصول میں بیرونی عوامل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جن میں امریکا کی جانب سے شرح سود میں اضافہ اور یوکرین تنازعہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی خدشات شامل ہیں۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی اصلاحات میں تعطل یا رکاوٹ سے پاکستان کے لیے بیرونی نجی قرضوں کا حصول مزید مشکل ہوگا۔
فچ کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تبدیلی آئی ایم ایف کے باقی تین جائزوں کی بروقت تکمیل کو پیچیدہ بناسکتی اگرچہ اہم سیاسی جماعتوں کے سینئر آفیشلز نے عندیہ دیا ہے کہ نئی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ تعلق کو برقرار رکھے گی۔
ایجنسی کے مطابق ریونیو بڑھانے کے لیے اصلاحات پر بات چیت وقت طلب ہوسکتی ہے بالخصوص اس لیے کہ حکومت مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل ہے، افراط زر میں کمی کے لیے مارچ میں دی جانے والی فیول سبسڈی پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت اور وسط مدتی استحکام پر اثر انداز ہوچکی ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں آئندہ عام انتخابات 2023ء کے وسط میں متوقع ہیں۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved