وزیراعظم
شہباز شریف کے احکامات کے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل
ہوگی : شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی
وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر
مبارکباد دی تھی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم
شہباز شریف نے نریندر مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت
کے ساتھ پر امن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں جموں و کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے پر امن حل کو ناگزیر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں۔
وزیراعظم نے نریندرمودی کو پیغام دیا کہ آئیں اپنے عوام کی سماجی معاشی ترقی پر توجہ دیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری دفاترمیں ہفتہ وارتعطیل 2دن کے بجائے ایک دن کردی۔۔
وزیراعظم نے سرکاری دفاترمیں رمضان المبارک میں کام کے اوقات صبح 10 بجے سے شروع کرنے کے بجائے صبح 8 بجے سے کرنے کا حکم بھی دیا۔