سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کردہ تاریخ سے ایک دن پہلے کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کردہ تاریخ سے ایک دن پہلے کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان اتوار 17 اپریل کے بجائے ایک دن پہلے ہفتہ 16 اپریل کے روز کراچی جائیں گے جہاں رات 9 بجے کراچی کے عوام سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کا جلسہ مزار قائد پر ہوگا اور انشا اللہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کل 13 اپریل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
کراچی
میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہاں کے ہمراہ مزارِ
قائد پر حاضری دیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مزارِ قائد کے دورے کا
مقصد پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے قائد اعظم کے وضع کردہ سنہری اصولوں
کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے۔
اسکے بعد وز وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ
ہاؤس بھی جائیں گے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان کا استقبال کریں
گے۔ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلی ہاؤس سندھ کا دورہ کریں گے، وزیرِ اعظم کراچی
میں ترقیاتی منصوبوں کی حکمتِ عملی کے لیے مشاورتی عمل کی صدارت بھی کریں
گے۔
وزیراعظم مزار قائد پر حاضری کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے -