وزیراعظم
شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلیے مشاورت مکمل کرلی- کہا مشاورت
اور تعاون کے جذبے سے چلیں گے، مل کر مسائل حل اور وعدے پورے کریں گے۔
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے کابینہ کی تشکیل پر اہم مشاورت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسی جذبے اور باہمی اعتماد سے آگے بڑھیں گے جس کے ذریعے اس منزل تک پہنچیں ہیں۔ اتحاد، مشاورت اور تعاون کے جذبے سے چلیں گے، مل کر مسائل حل اور وعدے پورے کریں گے۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے وسیم اختر، امین الحق اور جاوید حنیف شریک تھے جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ راناثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب موجود تھیں۔
وزیر اعظم کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور طے پایا کہ آنے والے چند دنوں میں وزیراعظم ایم کیو ایم کے مرکز کراچی بہادر آباد جائیں گے-
پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی کا اظہار کردیا جبکہ ن لیگ کی جانب سے پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلیے اتحادیوں ملاقاتیں جاری ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر حامی نہیں بھری۔