وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر توشہ خانہ سے کروڑوں کی گھڑی، ہار اور انگوٹھی بیچنے کا الزام عائد کردیا۔
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر توشہ خانہ سے کروڑوں کی گھڑی، ہار اور انگوٹھی بیچنے کا الزام عائد کردیا۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ عمران خان کو حق ہے جلسے جلوس کریں تاہم انتشار اور بد امنی کی طرف
نہیں جانا چاہئے، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی مگر قانون اپنا راستہ لے
گا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلاکر سابق سفیرکوبلائیں گے ، ہمارابیانیہ صرف کام ہے کام کرتے رہیں گے۔
شہباز
شریف نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو 9،8 کروڑ کی گھڑی ملی وہ دبئی میں
بیچ دی ، عمران خان نے ایک ہار اور انگوٹھی بھی بیچ دی۔
دوسری جانب
فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے
کہا گھڑی پر شہبازشریف کو اعتراض کیا ہے ، گھڑی میری ہے بیچ دوں تو ان کو
کیا اعتراض ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کنفیوژ ہیں انھیں
سمجھ نہیں آرہا الزام کیسے لگانا ہے، عمران خان پر کیچڑ اچھالنے سے یہ خود
گندے ہورہےہیں ، عمران خان تک کیچڑ پہنچ نہیں رہا الٹا یہ خود کالے
ہورہےہیں۔