Apr 15, 2022 06:12 pm
views : 439
PM orders immediate restoration of closed power plants
اجلاس کے دوران وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے 27 پاور پلانٹس بندپڑے ہیں، شہبازشریف نے توانائی سے متعلق نااہلی پر اظہار افسوس کیا
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے توانائی سے متعلق نااہلی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو توانائی بحران سے متعلق اجلاس میں پاور پلانٹس کی بندش پر رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاورپلانٹس کی بندش سےملک میں بجلی کا بحران پیدا ہوا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو معیشت کی بہتری کیلئے جامع حکمت عملی اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کی ہدایت کردی۔