Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 17, 2022 08:21 pm views : 263

Location : Bagh e Jinnah

Karachi- 'Was it a conspiracy or interference?' Imran Khan asks supporters at PTI power show in Karachi
  • Urdu

 سازش کے تحت میر جعفر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، دوستی چاہتے، غلامی نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت میر جعفر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا،مجھے کہا گیا میری جان کو خطرہ ہے، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی ملک کو آزادی کی ضرورت ہے، یہ سازش پاکستان کو غلام رکھنے کی ہوئی، قوم کو بتانا چاہتا کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، اینٹی امریکا، اینٹی یورپ اور کسی قوم کے خلاف نہیں ہوں، میرے لیڈر پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے تھے، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چلتا ہے، دوستی سب سے چاہتا ہوں لیکن غلامی نہیں۔
سابق وزیراعظم کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیری بلاسم جوتے پالش کرنے کا ایکسپرٹ ہے، میر جعفر کو اقتدار سنبھالتے ہی ڈومور کا حکم ملا، جب وزیراعظم تھا تو صدر ٹرمپ کو جواب دیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، امریکا دورے میں جوعزت مجھے ملی شائد ہی کسی کو ملی ہوگی، میں امریکی، یورپی یونین کو اچھی طرح جانتا ہوں، جب اپنے ملک کا دفاع کرتے ہیں تو وہ پریشر ضرور ڈالتے ہیں لیکن عزت کرتے ہیں، جب آپ بوٹ پالش کرتے ہیں تو پھرعزت نہیں اور دباتے ہیں، آپ نے ان ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ شریف مافیا کی ڈاکٹرائن بتا دیتا ہوں ہر جگہ اپنے امپائر کھڑے کریں گے، یہ ایف آئی اے، نیب میں ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائیں گے، انہوں نے ہمارے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کو پکڑا، سن لو اگر ہمیں دیوار سے لگایا تو آپ لوگوں کو نقصان پہنچے گا، کارکنوں پرامن رہنا ہے یہ ہماری فوج، ہماری پولیس ہے، ہماری تحریک پرامن رہے گی، خبردار کرنا چاہتا ہوں کوئی ایسی چیز نہ کرنا کہ ہماری تحریک تبدیل ہوجائےبیرون ملک پاکستانیوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا، مینار پاکستان میں ہمارا ایک ہی پیغام ہوگا کبھی بھی امپورٹڈ حکومت قبول نہیں کریں گے، ساری قوم الیکشن کے لیے تیار، ہم ملک میں الیکشن چاہتے ہیں  ، آج مجھے سیاست میں 26 سال ہوگئے، مجھے نظر آرہا ہے ماشااللہ پہلی دفعہ ہم ایک قوم بن رہے ہیں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو قومیں عمران جیسا غیرت مند لیڈر پیدا کرتی ہیں، اس کے ساتھ عالمی قوتیں صدام، قذافی جیسا سلوک کرتی ہیں، عمران خان کو ایمرجنسی لگانے کا کہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 مئی سے پہلے عمران خان چوروں کی حکومت کو ختم کرے گا، ایم کیو ایم والوں آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر نہیں بن سکا، یہ وہی ڈاکو آصف زرداری جس نے بے نظیر کی جعلی دستاویز لاکر قبضہ کیا، پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں، دیکھو پاکستان کا جھنڈا، عمران خان کو واپس لانا ہوگا، اگر عمران خان کو واپس نہ لائیں تو جیلیں بھر دیں گے، میری زندگی میں یہ سب سے مشکل وقت تھا، میں سیاست سے ریٹائر ہونے جا رہا تھا لیکن اس وقت عمران کو نہیں چھوڑ سکتا تھا، جو اس وقت عمران کو چھوڑے گا وہ نسلی نہیں۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved