صدر عارف علوی کی گورنر پنجاب کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت- عمر سرفراز چیمہ نے کہا وزیر اعظم کے پاس مجھ کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی و آئینی تفصیلات طلب-
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک وہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنےکی ہدایت کی ہے۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک عمر سرفراز چیمہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے پاس مجھ کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار صرف صدر مملکت کے پاس ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کے لیے وزیر اعظم پہلے ایک سمری بھیجیں گے، جسے صدر نوٹیفائی کریں گے، جب تک صدر ڈی نوٹیفائی نہیں کرتے میں گورنر رہوں گا۔