بلاول بھٹونوازشریف کو مبارکباد دینے لندن جارہے ہیں، بلاول بھٹو نواز شریف کو شہبازشریف کی وزارت عظمی کی مبارکباد دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی میں بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر مشاورت مکمل ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کرلیا۔
بلاول بھٹو نے حلف اے این پی اور محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کردیا، بلاول بھٹوعوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں دینے کے خواہشمند ہیں۔
خیال رہے پی پی کی سینئر قیادت بلاول بھٹو کی کابینہ میں شمولیت کی اب بھی مخالفت کر رہی تھی جبکہ خود آصف علی زرداری بھی اتحادی حکومت میں بلاول کی بہ طور وزیر شمولیت کے حق میں نہیں تھے۔
وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگ لیے، جس کٓے بعد عامر خان ،فروغ نسیم اور نسرین جلیل کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے گورنر سندھ کے لیے نام مانگ لیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے وقت مانگ لیا ہے۔
عامر خان ، فروغ نسیم اور نسرین جلیل کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، حتمی ناموں پر مشاورت جاری ہے ، حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔
خیال رہے ایم کیو ایم کے دو رہنما وفاقی کابینہ کا حصہ بن چکے ہیں ، سید امین الحق اور فیصل سبزواری نے آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف اور ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم سے کابینہ کیلئے دو نام مانگے گئے تھے، جس پر ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد دو نام دیئے جائیں گے۔
بعد ازاں میاں شہباز شریف کراچی دورے کے دوران ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے تو اے آر وائی نیوز کے استفسار پر کہ کیا ایم کیو ایم نے گورنر شپ کی کوئی بات کی؟ انھوں نے جواب دیا، نہیں ایم کیو ایم سے گورنر شپ کی کوئی بات نہیں ہوئی۔