فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض اٹھادیا، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو آبزرویشن دیں وہ بدقسمتی ہے، جن باتوں پردلائل نہیں دیے گئے تھے وہ بھی حکم نامہ میں شامل کردی گئیں۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں بینچ کے سامنے اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ پڑھ کرسنایاگیا کہ فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو اس کا اثرجماعت اور چیئرمین دونوں پرہوگا۔
انور منصور نے الیکشن کمیشن نا مکمل ہونےکا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے 2 ارکان تعینات نہیں ہوسکے، آئین میں اختیارات الیکشن کمیشن کو ہیں، صرف کمشنر یا ممبرزکو نہیں۔
اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے30 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے اس کا کیا کریں گے، اکبر ایس بابر کے وکیل نے یاد دلایا یہ اعتراض پہلے بھی اٹھایا گیا تھا لیکن خارج کیا گیا