Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 20, 2022 06:21 pm views : 240

The condition in which the national treasury was found is not able to fulfill my wish, Prime Minister
  • Urdu

قومی خزانہ جس حالت میں ملا وہ میری خواہش پورا کرنے کے قابل نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مسائل کے حل کے لیے کوئی جادو کی چھڑی کام نہیں آئے گی-پنجاب میں 10 کلوآٹا 400 اور چینی 70 روپے فی کلو کرنے کی ہدایت


میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ‏اپریل اور مئی میں ڈیزل، پٹرول پر سبسڈی سے خزانے کو 67 ارب نقصان ہوگا،  ‏18-2017 میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6.1 فیصد تھا، اور ‏22-2021 میں یہ شرح صرف 4 فیصد ہے۔۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت پر نکتہ چینی کی جارہی ہے، کابینہ میں بہت اہل اور تجربہ کار افراد شامل ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں، مشکلات ضرور آئیں گی مگر دیکھنا ہوگا مسائل کیسے حل کرنے ہیں، خلوص اور عزم کے ساتھ کام کیا جائے تو کوئی بھی چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے، توقع ہے باہمی مشاورت سے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، بجلی اور ایندھن نہ ہونے کے باعث سیکڑوں کارخانے بند پڑے ہیں، ساڑھے 3 سال میں جو کرپشن عروج پرتھی اسے ختم کرنا ہے، آپ کے سامنے مہنگائی، لوڈشیڈنگ سمیت کئی چیلنجز ہیں، کابینہ اراکین نے مجھے گائیڈ کرنا ہے، مشورے اچھے اور تلخ بھی ہوں گے، ہم اتحاد سے چلیں گے تو ہم بڑی سے بڑی مشکل کا مقابلہ کر لیں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے کوئی جادو کی چھڑی کام نہیں آئے گی، مشکلات کو کچھ کم کرنے کے لیے پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت کم کردی ہے، ہمیں قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے ہیں،
وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں اپنے اپنے منشور کے مطابق عوام سے بات کریں گے، زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی بنیاد پر جواب دینا ہوگا، چار سال اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔


Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved