سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹر’ اسپیس‘ نے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد سامعین نے شرکت کی ،اسے پہلے یہ ریکارڈ کورین پاپ بینڈ کے پاپ کے لائیو اسپیس سیشن کا تھا
اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نےپہلی بار ٹوئٹر اسپیس پر خطاب کرکے ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپیس کا ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطاب سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹوئٹر’ اسپیس‘ نے ریکارڈز توڑ ڈالے ، گزشتہ رات پی ٹی آئی کی جانب بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں عمران خان نے شرکت کی۔
اس اسپیس میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد سامعین نے شرکت کی ، ساؤتھ ایشیا انڈیکس کےمطابق اس سے پہلے یہ ریکارڈ کورین پاپ بینڈ کے پاپ کے لائیو اسپیس سیشن کا تھا، جن کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد چوالیس ہزار تھی۔
ٹوئٹراسپیس میں عمران خان سےناراض جہانگیر ترین کےبیٹے علی ترین کی شرکت نےبھی سب کی توجہ حاصل کی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی۔
-