بلوچستان نیشنل پارٹی نے کابینہ میں شمولیت کا حامی بھرلی، آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی اور بی این پی کے ہاشم نوٹزئی کو وزیرمملکت برائے توانائی بنایا جائے گا۔
چاغی واقعے پرانکوائری کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے، انکوائری کمیٹی حقائق میں ناکام رہی تو جوڈیشل کمیشن بنےگا اور آئی جی ایف سی کے ماتحت شکایت سیل قائم کیا جائے گا۔
بی این پی کے دونوں وفاقی وزرا کی حلف برداری آج رات کو ہو گی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے سرداراخترمینگل کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں وفاقی وزراراناثنااللہ اورخواجہ سعدرفیق بھی شامل تھے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اخترمینگل نے بلوچستان کی ترقی کو ترجیحات میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالامال ہے، بلوچ افرادی قوت ملک کاقیمتی اثاثہ ہے، حکومت بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی۔
وزیر عظم شہبازشریف نے طارق فاطمی کی تعیناتی میں تبدیلی کردی، جس کے تحت طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے ، صرف خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا اور انھیں وزیر مملکت کے برابر مراعات ملیں گی۔