Apr 24, 2022 07:56 pm
views : 553
Location : Forrign office
Islamabad- Pakistan rejects Indian propaganda about misuse of Kartarpur Corridor
پاکستان نے کرتارپور راہداری کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا سختی سے مسترد کردیا
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کرتارپور راہداری کے غلط
استعمال سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ
بھارتی مہم کا مقصد سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور صاحب راہداری کھولنے کے
اقدام کو نقصان پہنچانا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے
کہا کہ بھارتی پراپیگنڈا مہم کا مقصد “امن کی راہداری” کو بدنام کرنا اور
دنیا کی توجہ مسلمانوں پر مظالم سے ہٹانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان
اقلیتوں کے حقوق کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان میں ہر کمیونٹی کے مذہبی
مقامات کے تقدس کو یقینی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے
حال ہی میں بھارت سے 2000 سے زائد سکھ یاتریوں کی میزبانی کی۔ دنیا بھر کی
سکھ برادری مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتی رہی
ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کی طرف سے سکھ
برادری کے لیے ایک تحفہ تھا، بھارت غلط بیانی سے باز رہے۔ بھارت اپنی مذہبی
اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بامعنی اقدامات کرے۔