Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 26, 2022 09:33 pm views : 283

Chief Election Commissioner PML-N's planted agent, we do not trust him, former Prime Minister Imran Khan
  • Urdu

چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا پلانٹڈ ایجنٹ، ہمیں اس پر اعتماد نہیں، سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں پارلیمنٹرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے استدعا کی تھی کہ تینوں جماعتوں کے اکھٹے کیسز دیکھیں کیونکہ امپائر ہمیشہ غیر جانبدار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں اداروں کے تباہ ہونے سے غریب ہوتے ہیں، غریب ملکوں کا نظام چوروں کو نہیں پکڑسکتا اس لئے غربت ہوتی ہے،ملک کا مستقبل خطرےمیں ہے ان چوروں کیخلاف قوم کو کھڑاہونا ہوگا،
عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کےتحت شریف خاندان کو واپس لایا گیا، شہبازشریف پر 16ارب روپے کاکرپشن کا کیس ہے، شہباز شریف نے آتے ہی ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو فارغ کیا، اس نے آتے ہی اپنے لوگوں کو اوپر بٹھا دیا ہے اب ایف آئی اے والے طاقتور پر ہاتھ ڈالتے ہوئے ڈریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں وراثت میں وہ ملک ملا جس کا دیوالیہ نکلا ہواتھا ادارے تباہ تھے، پروپیگنڈے کے باوجود ہماری حکومت صحیح راستے پر تھی ہم نے کسانوں کو فصل کی پوری قیمت وقت پر دلائی، شوگرمافیا کا مقابلہ کیا، پانچ فصلوں کی سب سے زیادہ پیداوار ہمارے دور میں ہوئی، ہماری حکومت کو سازش سے اس وقت گرایا گیا جب ہم ہر مشکل سے نکل چکے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں پاکستان دنیا میں سب سے سستا ترین ملک ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے، ہم نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، ٹیکس زیادہ اکٹھا کیااورپیٹرول،فضل الرحمان کی قیمت کم رکھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں بھی لوٹے جائیں گے انتظار ہے عوام ان کیساتھ کیا کرتی ہے، خیبرپختونخوا سے ایک ہی لوٹا ہے، میں انتظار کررہا ہوں کہ نورعالم اپنے حلقے میں آکر لوگوں سےووٹ مانگے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو بتانا چاہتے ہیں کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت منظور نہیں کرینگے اور اللہ کے سوا کسی اور کے سامنے نہیں جھکیں گے، حقیقی آزاد اورجمہوریت بچانے کیلئے پوری قوم منظم ہوکر انکا مقابلہ کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 27 رمضان المبارک کو شب دعا منائیں گے، شب دعا کیلئے ہر جگہ رات کو 10 بجےدعا کرائی جائے گی، پاکستان میں ہر جگہ پر اسکینرز لگائیں گے میں خود مولانا طارق جمیل کیساتھ دعا میں شرکت کرونگا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved