کراچی یونیورسٹی حملے میں جاں بحق وین ڈرائیور کی لاش کی شناخت
کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں جاں بحق وین ڈرائیور کی شناخت ہوگئی، تفتیشی حکام نے بتایا کہ ڈرائیور خالد نواز کی لاش کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے ہوئی۔ڈی این اے سیمپلز میچ ہونے پر سی ٹی ڈی حکام کو آگاہ کر دیا گیا، جاں بحق وین ڈرائیور کی لاش جلد ورثا کے سپرد کردی جائے گی، وین ڈرائیور خالد نواز کے بھائی نے نمونے گزشتہ روز دیئے تھے۔
حملے میں خودکش بمبار خاتون کے اصل گھر کا سراغ لگالیا گیا، گھر شازی بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے
ذرائع کا کہنا تھا کہ گھرسےلیپ ٹاپ اوردیگردستاویزات قبضےمیں لی گئی ہیں جبکہ گھر میں سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی ہے۔
گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون بمبارکی بہن اسمہ کی شادی ہوئی تھی، خود کش بمبار شازی بلوچ سات بہن بھائی ہیں جبکہ بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹرہے۔
سکیورٹی اداروں نے خودکش حملہ آورخاتون کے زیر استعمال بنگلے کو سیل کردیا ہے۔
اہل محلہ کا بتانا ہےکہ بنگلہ سچل تھانے کی حدود میں رہائشی سوسائٹی میں واقع ہے، بنگلے میں آٹھ دس دن کے بعد ایک فیملی آتی تھی جوکسی سےملتی نہیں تھی۔