قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا حساب لئے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کو لوٹنے اور ملک کو معاشی بانجھ کرنے کا حساب لئے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے۔
عوامی
مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے لوگ معاشرے میں
فتنہ، اشتعال انگیز ی اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کرتے ہیں، لیکن ان کی
ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، ان کی سستی شہرت کے لئے
اوٹ پٹانگ گفتگو سے عوام گمراہ نہیں ہوں گے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا
کہ شیخ رشید کو اگر گرفتاری کا خوف نہیں تو اپنی ضمانت قبل ازگرفتاری کیوں
کروا رہے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ مسجد نبوی ﷺ پر ہونے والے توہین آمیز واقعے
کے ماسٹر وہ خود ہیں، انہوں نے رمضان کے پہلے عشرے میں جدہ کے سپینسر ہوٹل
میں پی ٹی آئی عہدیداروں کے ساتھ مل کر سازش تیار کی، اور اپنی خود غرصی
اور ہوس میں اپنے بھتیجے کو بھی نہیں بخشا، خود مزے سے پنڈی میں عید کررہے
ہیں اور ان کا بھتیجا ان کی سازش کی وجہ عید جیل میں کاٹ رہا ہے۔
وزیرداخلہ
نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس اختیار تھا وہ وقت پر فیصلہ کرتے اور
اسبملیاں توڑ کر نئےالیکشن کروا دیتے، وہ آج حکومت سے اور ریاستی اداروں سے
الیکشن کی بھیک کیوں مانگتے ہیں، الیکشن کا موزوں ترین وقت کون سا ہے یہ
فیصلہ اب ہم نے کرنا ہے، قومی خزانے کو لوٹنے اور ملک کو معاشی بانجھ کرنے
کا حساب لئے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے۔