میٹھی عید کا دوسرا دن بھی بھرپور گزارنے کا پلان
ملک کے
چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے دوسرے روز بھی میلے سجے، بچہ پارٹی اپنی عیدی
لیکر ان میلوں میں پہنچ گئ جہاں انہوں نے مختلف انداز سے اپنی عید کی
خوشیاں منا ئ، کسی کو گھوڑے کی سواری کی تو کسی کا سب سے اونچے جھولے میں
بیٹھنے کا من للچا یا ۔ گول گپے، دہی بھلے، آئس کریم ، قتلمے سمیت عید کی
دیگر سوغاتوں نے بچوں کو اپنی جانب کھینچا-
یار دوستوں نے سینماگھروں
میں ڈیرے ڈالے، مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کیا اور گپ شپ لگائ۔ بڑے
بزرگوں نے بھی اپنی منڈلیاں لگائں اور اپنی دلچسپیوں میں مگن رہے ۔
خواتین
اور لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں، میک اپ اور من پسند ملبوسات پہنے ،
ہاتھوں پر لگی مہندی کا ڈیزائن کس کا زیادہ خوبصورت بنا، اس پر ایک دوسرے
پر بازی لے جانے کی کوشش میں لگی نظر آیں، خواتین کا باورچی خانے سے ناطہ
آج بھی جڑا رہا، نئے نئے کھانے تیار کر کے اپنے عزیز رشتے داروں کی خاطر
مدارت کی -۔کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے، سبھی کا اس پر دھیان رہا۔