Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 07, 2022 05:26 pm views : 465

Islamabad - If Sheikh Rashid does not withdraw his statement, I will not let him leave the house, Interior Minister
  • Urdu

عمران خان فرخ گوگی کے وکیل بنے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے صوبای دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فرخ گوگی کے وکیل بنے ہوئے ہیں، عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم بھی فرح گوگی کے لیے رکھی تھی، گوگی پر الزامات کی انکوائری ہو رہی ہے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی، اسے بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے بھی واپس لانا پڑا تو لائیں گے، عثمان بزدار تو صرف نام کا وزیراعلی تھا، اصل میں تو فرح گوگی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان لوگوں اور کارکنوں کو گمراہ کررہے ہیں، انہیں بدتمیزی سکھا رہے ہیں، میں عمران خان کو آخری دفعہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر تم اس طرح کی حرکات سے باز نہ آئے تو جو تم کرو گے اس کا سامنا تم لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا، اگر کہیں کسی کے ساتھ بد تمیزی ہوئی تو دوسرے کارکن بھی یہی کریں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمہارے کارکنوں نے دوسرے سیاست دانوں کو برا بھلا کہا تو ہمارے کارکن تمہارے برگر یوتھیوں کی درگت بنادیں گے۔
شیخ رشید کے خونی لانگ مارچ سے متعلق بیان پر وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، پنڈی کا شیطان ایک طرف تو کہتا ہے کہ جیل میرا سسرال اور ہتھکڑی زیور ہے، دوسری طرف ضمانتیں کرواتا پھرتا ہے، اس نے ہائی کورٹ سے ضمانت کیوں کروائی، تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی ہوگا، اگر تم نے اپنا بیان واپس نہیں لیا، اس پر معذرت نہ کی اور اسے پرامن لانگ مارچ نہ کہا تو میں تمہیں گھر سے نکلنے نہیں دوں گا، حکومت کو یقین دہانی کراؤ کہ لانگ مارچ پر امن ہوگا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved