Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 07, 2022 05:32 pm views : 300

Karachi - Dua Zahra's father, who got married of his choice, approached the Sindh High Court
  • Urdu

پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد سید مہدی علی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے

پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد سید مہدی علی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا ہے کہ 16 اپریل کو رات ساڑھے 12 بجے میری اہلیہ نے بتایا کہ ہماری بیٹی دعا زہرا لاپتہ ہے، ہم نے کراچی کے الفلاح تھانے جاکر اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ نا معلوم افراد کیخلاف درج کرایا، تاہم کیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان تا حال جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش نہیں کیا۔
درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ ظہیر احمد نامی لڑکے نے ہماری بیٹی دعا زہرا سے شادی کرلی ہے، نکاح کے وقت دعا زہرا کی عمر 14 سال تھی، کم عمری کی شادی چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ 2013 کے تحت جرم ہے، نادرا ریکارڈ کے مطابق بھی دعا زہرا کی عمر 13 سال بنتی ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ ہماری بیٹی دعا زہرا کو بازیاب کراکر ہم سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے، اور ہماری بیٹی کا ڈی این اے کراکر عمر کا تعین کا حکم دیا جائے۔
درخواستگزار سید مہدی علی کاظمی نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو بازیاب کرائیں، تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو ظہیر احمد سے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں، دعا زہرا اور اس کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، اور دعا زہرا اور ظہیر احمد کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved