حکومت کا نسرین جلیل کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ
حکومت نے ایم کیوایم پاکستان کی نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو گورنر سندھ کے لئے وسیم اختر، نسرین جلیل اور عامر خان کے نام دیئے تھے، اور حکومت نے اب ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کے لیے سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔
چند روزقبل وفاقی حکومت نے گورنرسندھ کیلئے ایم کیوایم پاکستان سے نام مانگے تھے ، جس کے جواب میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نےگورنر سندھ کے لیے پانچ نام تجویز کیے ، جن افرادکے نام بھیجےگئے ہیں ان میں رہنما ایم کیو ایم نسرین جلیل، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشورزہرہ شامل تھے ،