ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔
کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لیپٹ میں آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گوادر میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 35 سے 37، قلات میں 30 سے 32، گوادر اور جیونی میں 33 سے 35، نوکنڈی میں 43 سے 45، تربت میں 44 سے 46، سبی میں 48 سے 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔دن میں درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جب کہ دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کل سے گرمی کی شدت بھی بڑھ جائےگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل سے شہر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، 11 مئی سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔دن میں درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جب کہ دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔