عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ تیمور تجمل کے دستخط سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدےسےہٹایا گیا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔
پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کرنے کے باوجود کیبینٹ ڈویژن نے غیر آئینی نوٹیفیکیشن جاری کیا جسے مسترد کرتا ہوں۔
عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے انشا اللہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا، موجودہ گورنر پنجاب نے نہ ہی آئین کے خلاف کوئی کام کیا اس لیے ہٹایا نہیں جا سکتا۔