سی پیک منصوبوں کی بحالی کیلئے چینی کمپنیوں کا حکومت سے رابطہ
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں سست روی کا شکار سی پیک منصوبوں کے کاموں میں تیزی لانے کےلیے اور ترقیاتی منصوبوں کو درپیش مسائل کے حل کےلیے پاکستان میں کام کرنے والی 27 چائنیز کمپنیوں نے تفصیلی لیٹر حکومت کو ارسال کیا ہے۔
خط میں وزارت صنعت و پیداوار، وزارت خزانہ، وزارت میری ٹائم افیئرز، وزارت مواصلات، وزارت تجارت، وزارت داخلہ، وزارت توانائی، وزارت آبی وسائل، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ، کابینہ ڈویژن، سرمایہ کاری بورڈ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق مسائل کے علاوہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں کے ساتھ درپیش مسائل بارے بھی آگہا کیا گیا ہے۔
خط میں وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ چائنیز کمپنیوں کے منصوبوں کی راہ میں حال رکاوٹیں دور کی جائیں۔
جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آل پاکستان چائنیز انٹر پرایزز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) کی ایکریڈیٹڈ چائنیز کمپنیوں کیلئے ویزوں کی توسیع سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اور ویژوں کی توثیق میں بلاجواز تاخیر دور کرنے کیلئے مجاز دفتر مختص کیا جائے جو اس معاملے میں آل پاکستان چائنیز انٹر پرایزز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں رہے۔