پی ٹی آئی کا لانگ مارچ : نوازشریف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کی سینئر قیادت کا لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کیلئے کل سے روانہ ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف کا بھی اجلاس میں شرکت کیلئےلندن جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی اور اہم فیصلے متوقع ہے۔
اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ مفرور شخص لندن میں کابینہ کو طلب کررہا ہے، یہ المیہ ہے کہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کئے جارہے ہیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے فیصلے پاکستان کےعوام کوکرنے چاہئیں ، اداروں کو بھی دیکھنا چاہیے کہ پاکستان میں کیا ماحول بن گیاہے، رات کو عدالتیں کھول کر جو کیا گیا اس لئے ایساماحول بنا۔