آصف زرداری کا جلد ہی انتخابی اصلاحات کروا کر الیکشن کروا نے کا مطالبہ آصف زرداری نے کہا نواز شریف سے بات کی اور سمجھایا
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پہلے انتخابی و نیب اصلاحات کریں گے، جب تک آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں آتا اس وقت تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں ںے استفسار کیا کہ ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں؟ لیکن پہلے انتخابی و نیب اصلاحات کریں گے، میاں صاحب سے گزشتہ رات رابطہ ہوا، ہم تو ٹماٹر اور آلو کے لیے آئے ہیں، ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقت سے ہٹایا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے پچھلے 4 سال میں کیا کیا؟ کہتا رہا دھاندلی ہوئی الیکشن کرائیں لیکن کسی نے نہیں سنا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص مجمع اکٹھا کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے مسائل کا پتا ہی نہیں ہے۔
سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ساری ایکسرسائز سے یہ ثابت ہوا کہ ادارے نیوٹرل رہ سکتے ہیں، فوج اگر غیر سیاسی ہوتی ہے تو مجھے لڑنا چاہیے یا ان سے خوش ہونا چاہیے؟ میں لوگوں سے یہ تو نہیں کہوں گا کہ عمرے پر مت جا ؤ جلسے میں آؤ۔