ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا
پاکستان میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں 188 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا۔
ایک
موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 190
روپے 16 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے سے بھی تجاوز کر
گیا تھا۔
تاہم اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن
کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 136 پیسے اضافے کے ساتھ
190 روپے 02 پیس پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی
کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کم ہو
کر 42901 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔