روپیہ کی بدترین گراوٹ جاری، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی روپیہ کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 190 روپے 02 پیسے سے بڑھ کر 191 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری
طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوا اور نئی قیمت 192 روپے 50
پیسے ہو گئی ہے۔ نئی حکومت کے دور میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے مہنگا
ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
میں چھ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1846 ڈالر ہو گئی
ہے۔
عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز کمی کے باوجود ملکی صرافہ
مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،
گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیم
تمیں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 136000 روپے ریکارڈ کی
گئی ہے۔