ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق آئندہ ہفتے بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری مزید بڑھ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک ہےجبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہے۔کراچی میں ہوائیں جنوب مغرب کی جانب سے 14 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔شہرکا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اورہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے ز یادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ 2 روز تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔عوام گرمی کی لہرسے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔