صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی
صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ,وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے سربراہ ہونگے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین نامزد وفاقی وزراء بھی کونسل کا حصہ ہونگے۔ کونسل میں تین وفاقی وزیر، وزیر اعظم کی طرف سے نامزد کیے گئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، احسن اقبال، وزیر تجارت، سید نوید قمر اور وزیر ریلوے، خواجہ سعد رفیق، بطور ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔