وزیر اعظم اور آرمی چیف کا شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایک قابل رہنما اور پاکستان نے اپنا ایک عظیم دوست کھو دیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میںمتحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ خیال رہے کہ یو اے ای کے صدر اور ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابوظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔