کراچی پر برا وقت واپس نہیں آنے دیں گے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 10زخمی ہوئے انہوں نے جامعہ کراچی دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ کون شخص ہوگا جو اپنے استاد کو مارے
۔مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے خبردار کرتا ہوں ہم نے بہت برا وقت دیکھا ہے ، ہم دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے، دہشت گرد کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، ہم دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کرینگے ، چھپنے کی کوئی جگہ نہیں دیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گرد نہ بلوچ نہ سندھ رویولشنری آرمی ہیں، دہشت گرد نہ سندھی ہے نہ بلوچ، نہ پختون اور نہ ہی پنجابی ہیں، بلکہ یہ ظالم ہیں اور انسان نہیں بلکہ حیوان ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا کے خاتمے کیلئے مشکل فیصلے کئے اور حکومت کے مشکل فیصلوں کا عوام نے ساتھ دیا، کراچی کے تاجروں نے کورونا کے دوران حکومت کا ساتھ دیا۔