May 20, 2022 05:54 pm
views : 368
Location : domestic place
Islamabad- ECP de-seats 25 PTI Punjab MPAs for defection
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا، پنجاب اسمبلی کے منحرف ارکان کے خلاف اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ سامنے آگیا، الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کی نشستوں سے برطرف کردیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے تین رکن بنچ نے متفقہ فیصلہ سنایا جس نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ سنایا۔
ڈی سیٹ اراکین میں عظمیٰ کاردار، نذیر چوہان، راجہ صغیر، محمد امین ذوالقرنین، عائشہ نواز، عیلم خان، سعید اکبر، ملک نعمان لنگڑیال، ملک غلام رسول، اسد علی، اعجاز مسیح، فیصل حیات، اجمل چیمہ، محسن عطا، میاں خالد، مہر اسلم، نذیر احمد خان، فدا حسین، طاہر، سبطین رضا، سلمان ، ذوار حسین، زہرا بتول، ہارون عمران، ساجدہ یوسف شامل ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کرے گا۔ تحریک انصاف 5 مخصوص نشستوں پر ارکان نامزد کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی۔20 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کرے گا جب کہ منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی ہونے والی 20 جنرل نشستوں پر 2 ماہ میں الیکشن کروائے جائیں گے۔