May 23, 2022 06:25 pm
views : 245
Location : domestic place
Karachi- Polio campaign launched across Sindh including Karachi
کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو مہم شروع -سات روزہ مہم میں24لاکھ سےزائد بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیومہم کا آغاز ہوگیا- سات روزہ مہم میں24لاکھ سےزائد5سال تک کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم حکام کا کہنا ہے کہ جولائی2020سےاب تک کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا, صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو آج پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح گڈاپ ٹاؤن میں کریں گی۔
کراچی کے22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو رضا کار گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔
محکمہ صحت کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مہم میں صوبہ کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں پولیو رضا گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔