May 23, 2022 06:27 pm
views : 255
Location : domestic place
Islamabad- FM Bilawal Bhutto leaves for Davos to attend World Economic Forum
وزیرخارجہ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ -وبائی امراض، خوراک اور دیگر کے تحفظ سمیت پاکستان کا نقطہ نظرپیش کیا جائے گا
وزیرخارجہ بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج ڈیووس روانہ ہوگے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیرمملکت خارجہ امورحناربانی کھر بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گی۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ عالمی اورعلاقائی مسائل پرورلڈاکنامک فورم کی متعدد تقریبات میں شرکت کریں گے ، جس میں وبائی امراض، خوراک اور توانائی کے تحفظ سمیت موسمیاتی تبدیلی سے پیدا چیلنجز کےبارےمیں پاکستان کا نقطہ نظرپیش کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو دورے کے دوران مختلف ملکوں کےوزرائےخارجہ سےبھی ملاقات کریں گے۔
ورلڈ اکنامک فورم ہر سال سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور دنیا بھر سے نوجوانوں کی نمائندگی کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ معاشی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے راہوں کی نشاندہی کی جا سکے۔
وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان بھی عالمی اقتصادی فورم میں ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے عالمی برادری سمیت پاکستان پر اثرات کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گی۔